ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / داعش کے 113جنگجو بشارالاسد کی فوج میں شامل

داعش کے 113جنگجو بشارالاسد کی فوج میں شامل

Tue, 05 Sep 2017 19:17:03    S.O. News Service

دمشق،5ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)شام سے ملنے والی مصدقہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حمص اور دیر الزور شہروں میں موجود شدت پسند گروپ داعش کے 113جنگجوصدر بشارالاسد کی فوج میں شامل ہوگئے ہیں۔ شام سے باوثوق ذرائع سے پتا چلا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے دیر الزور میں لڑائی نہ کرنے کی شرط پر اسدی فوج میں شمولیت اختیار کی ہے جب کہ اسد رجیم کے ذریعے کا کہنا ہے کہ فوج میں شامل ہونے والے داعشی شدت پسندوں کو تدمر میں ان کے خاندانوں سے ملا دیا گیا ہے۔قبل ازیں سوموار کو شام کیسرکاری ٹی وی پر نشر کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سرکاری فوج اور اس کے حلیف دیر الزور سے صرف تین کلو میٹر کی دوری پر ہیں۔

اتوار کے روز امریکا کی قیادت میں سرگرم عالمی اتحاد نے بتایا تھا کہ دیر الزور میں داعش دو گروپوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔ ان میں سے ایک گروپ سے وابستہ جنگجو ابھی تک اپنی بسوں میں صحراء میں ہیں جب کہ دوسرے گروپ کو شام کی سرکاری فوج نے پکڑ لیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں کو ان کی بسوں میں کھانا اور پانی بھی مہیا کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل راین ڈیلون نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا کہ فضائی حملوں میں دیر الزور میں 85داعشی جنگجو ہلاک اور ان کی 40گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بمباری سے متاثرہ شہریوں تک امداد کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔اس سے پہلے یہ اطلاعات آئی تھیں کہ 17بسوں پر 300داعشی اور 300عام شہری دیر الزور پہنچے ہیں۔ انہیں دیر الزور پہنچانے میں شامی فوج اور اس کی حامی ملیشیا نے تحفظ فراہم کیا۔


Share: